Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان اسٹاک میں ملا جلا رجحان

شائع 28 اپريل 2020 02:51pm
کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا- ہنڈرڈ انڈیکس میں238 پوائنٹس کا اضافہ ہوا- دوسری جانب انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا-۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا- آج ہنڈرڈانڈیکس میں238 پوائنٹس کااضافہ ہوا جس کے بعد مارکیٹ 32ہزار 553کی سطح پر بند ہوئی- دن بھر مجموعی طور پر 303 کمپنیز کے شیئرز میں کاروبار ہوا-

کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافی جبکہ 123 کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی- آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 32,635 جبکہ کم ترین سطح 32,284 رہی-

ڈالرکی پھر اونچی اڑان جاری، انٹر بینک اوراوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا- انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں 1روپے 18 پیسے کے اضافے سے 160روپے47 پیسے کے اضافے سے بڑھ کر 161 روپے 65 پربند ہوا اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 1روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر159 روپے 50 پیسے سے بڑھکر 160 روپے 50پیسے کی سطح پرپہنچ گیا-۔